ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری ،مسائل حل کا حکم

ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری ،مسائل حل کا حکم

پولیس کو درخواستوں پر مقررہ وقت میں میرٹ پرکارروائی یقینی بنانے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز عمران ملک کی جانب سے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچری میں شہریوں نے فردا فرداً مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کے مسائل فوری حل کروائے جائیں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ تمام درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر میرٹ کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔ شہریوں کو در پیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کھلی کچہری کا مقصد ہر شہری کو بلا رکاوٹ انصاف فراہم کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں