محکمہ انڈسٹریز کی کارروائی،بغیر لائسنس 6 دکانیں سیل

محکمہ انڈسٹریز کی کارروائی،بغیر لائسنس 6 دکانیں سیل

ڈسٹرکٹ آفیسرکاسمندری روڈ پر دکانوں کامعائنہ، بغیر لائسنس کاروبار پر کارروائی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ انڈسٹریز نے ویٹ اینڈ میئرز کے لائسنس کے بغیر چلنے والی 6 دکانیں سیل کروادیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ایم عرفان نے ٹیم کے ہمراہ سمندری روڈ پر دکانوں کو چیک کیا اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر کارروائی کی۔ اس دوران جنرل سکیل کمپنی،عرفان ڈیجیٹل سکیل،یونیکوڈ ڈیجیٹل سکیل،عوامی ڈیجیٹل سکیل،قومی ڈیجیٹل سکیل و دیگر دکانوں کو سیل کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لائسنس کے بغیر کسی کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں