رانا شبیر کے بیٹے رانا ریحان شبیر (ن) لیگ میں شامل
پورے پینل کی حمایت کا اعلان،علاقے کے مفاد میں فیصلہ کیا:رانا ریحان
پینسرہ (نمائندہ دنیا) پینسرہ کی سیاست میں اہم پیشرفت ،پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر مرحوم رانا شبیر حسین کے صاحبزادے رانا ریحان شبیر خاں کڈیانوی نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے موقع پر رانا ریحان شبیر خاں نے کہا کہ یہ فیصلہ علاقے کی ترقی، عوامی خدمت اور اجتماعی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔
اب اوپر نیچے والی سیاست کا خاتمہ کرتے ہوئے علاقے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کرنے والوں میں قاسم رندھاوا، عدنان رندھاوا، عقیل مبارک رندھاوا، رانا احمد سعید کڈیانوی، رانا شفیق خاں کڈیانوی، رانا نوید خاں، محمود مغل اور رانا عرفان فاروق شامل تھے ۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور فلاحی منصوبوں کے لیے بھرپور کردار ادا کرینگے۔