عوامی مسائل کے حل کیلئے رات کوشاں:چودھری شہباز

عوامی مسائل کے حل کیلئے رات کوشاں:چودھری شہباز

کرمانوالی میں حلقہ بھر سے آئے افراد کے مسائل سنے ،حل کیلئے اقدامات اٹھائے

سمندری(نمائندہ دنیا)چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی فیصل آباد چودھری شہباز بابر ایم این اے نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کرمانوالی حویلی میں مسائل کے حل کیلئے حلقہ بھر سے آئے ہوئے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ والد محترم الحاج چودھری شریف شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحصیل سمندری کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہوں ۔شہباز بابر نے اہل حلقہ سے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور انکے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں