جاوید قصوری کا دورہ جڑانوالہ ، بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کاجائزہ

 جاوید قصوری کا دورہ جڑانوالہ ، بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کاجائزہ

امیر جماعت اسلامی پنجاب نے رہنمائوں کیساتھ آئندہ کالائحہ عمل ترتیب دیا

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری کا دورہ جڑانوالہ ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور تنظیمی امور کا جائزہ ،صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشیدو دیگررہنمائوں نے شرکت کی۔ جاوید قصوری نے سیاسی کمیٹی ودیگر رہنمائوں کے ہمراہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور تنظیمی امور کا جائزہ لیا، ہدایات دیں اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا ۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر رانا عبدالوحید، ڈاکٹر سعید امیر جماعت اسلامی جڑانوالہ، باسم سعید چوہدری و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں