ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے

متعلقہ افسروں کو تمام درخواستیں مقررہ وقت میں میرٹ پر نمٹانے کی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے ملاقات کی، انکے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسروں فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں صفائی ستھرائی، تجاوزات، صحت، تعلیم، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسروں ہدایت کی کہ تمام درخواستوں کو مقررہ وقت میں میرٹ پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عوام کے لیے سرکاری دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں