سیکرٹری صحت کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ
انتظامیہ کو طبی خدمات میں بہتری ،عوام کو ہرممکن سہولیات فراہمی کی ہدایت
کمالیہ(نمائندہ دنیا )سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، زچہ و بچہ وارڈ، لیبر روم اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کے انتظامات اور علاج معالجے کے معیار کا بھی جائزہ لیا، مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ سے گفتگو کی، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو طبی خدمات کے معیار میں مزید بہتری لانے اور عوام کو معیاری، بروقت اور مریض دوست سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔