مونگی بنگلہ روڈ پرپل حادثات کا سبب ، فوری تعمیر مکمل کا مطالبہ

مونگی بنگلہ روڈ پرپل حادثات  کا سبب ، فوری تعمیر مکمل کا مطالبہ

گوجرہ(نمائندہ دنیا)مونگی بنگلہ روڈ پر اڈا بشیر آباد کے قریب زیر تعمیر پل شہریوں اور راہگیروں کے لیے خطرہ بن گیا ہے، جہاں نامکمل تعمیراتی کام کے باعث آئے روز حادثات پیش آنے لگے ہیں۔

مذکورہ مقام پر پل کی تعمیر کا کام عرصہ دراز سے جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے پرانا پل اکھاڑ کر گہرا کھڈا چھوڑ دیا ہے، جس کے باعث حادثات کا شکار ہو کر زخمی ہو رہے ہیں۔فوری تعمیر مکمل کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں