کمسن لڑکے سے مبینہ زیادتی کی کو شش، معلم کیخلاف مقدمہ
آصف کے 10 سالہ بیٹے سے ملزم کی گیر اخلاقی حر کات ، مزاحمت پر دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے معلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے النور گارڈن کے رہائشی آصف نے پولیس کو بتایا کہ اس کے 10 سالہ بیٹے کو ملزم نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔