نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
ایوب کالونی کے قریب ملز موں نے عبداللہ کو روک لیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں عبداللہ نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ایوب کالونی کے قریب ملز موں نے اسے روک لیا اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیالیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔