پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران خاتون سے لاکھوں کا فراڈ
لاکھوں روپے رقم ہتھیا لی اور جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کر دیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے روبینہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم ہتھیالی اور اس کے عوض جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کر دیں ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔