شہری کو دھمکیاں ،جعلی شناختی کارڈ تیار کروانے پر مقدمہ

شہری کو دھمکیاں ،جعلی شناختی کارڈ تیار کروانے پر مقدمہ

ملز موں نے مبینہ طور پر احسان کو خوف و ہراس کا شکار بنایا،رقم چھین لی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو دھمکیاں دیتے ہوئے اس سے رقم چھیننے کے ساتھ جعلی شناختی کارڈ تیار کروانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ ریل بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے احسان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اسے دھمکیاں دیتے ہوئے خوف و ہراس کا شکار بنا کر اس سے بھاری مالیت کی رقم چھین لی اور جعلی اور بوگس شناختی کارڈ بنوا کر فراڈ بھی کیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں