سابقہ رنجش ،ماں اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سابقہ رنجش ،ماں اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ماہین فاطمہ والدہ اور بہن کے ساتھ مو جو د تھی، ملزموں نے دھاوا بول دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر ماں اور بیٹیوں کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ماہین فاطمہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے سابقہ رنجش کی بنا پر دھاوا بول دیا اور تینوں ماں بیٹیوں کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا اور گلی میں گھسیٹتے ہوئے ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں