کمسن بچے سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج، پانچ روز بعد بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا
پینسرہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 81 ج ب پنڈوری میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کی پانچ روز گزرنے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔۔۔
جس پر متاثرہ خاندان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔متاثرہ خاندان کے مطابق واقعہ پانچ روز قبل پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے درخواست پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم تاحال ملزم قانون کی گرفت سے باہر ہے۔