اہلخانہ کو جلانے کی کوشش ،گھر کو مبینہ طور پر آگ لگا دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہلخانہ کو جلانے کی کوشش کرتے ہوئے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی۔
تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شبیر حسن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر انہیں زندہ جلانے کی کوشش کرتے ہوئے گھر کو آگ لگادی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ تاہم گھر کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔