جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی، شہریوں کو تشویش
بروقت طبی سہولیات میسر نہیں آتیں، مریض مایوس ہو کر واپس لوٹنے پر مجبور
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال جڑانوالہ میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ او پی ڈی کے متعدد کمرے خالی ہونے سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔شہریوں کے مطابق روزانہ سینکڑوں مریض علاج کی غرض سے ہسپتال آتے ہیں، لیکن ڈاکٹروں کی کمی کے باعث انہیں بروقت طبی سہولیات میسر نہیں آتیں، جس کے نتیجے میں متعدد مریض مایوس ہو کر واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر فوری تعیناتیاں کی جائیں تاکہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ہسپتال میں علاج معالجے کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے ۔