گوجرہ:ایل پی جی سرکاری نرخوں سے دوگنی قیمت پر فروخت
پرائس کنٹرول نظام ناکام، شہریوں نے انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کردیا
گوجرہ (نمائندہ دنیا)مقامی انتظامیہ ایل پی جی گیس کی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ، جبکہ دکاندار گھریلو گیس سلنڈر من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق حکومت پاکستان نے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے اور فی کلو قیمت 241 روپے مقرر کی گئی ہے ، تاہم دکاندار مبینہ طور پر 500 روپے فی کلو کے حساب سے گیس فروخت کر رہے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تحصیل گوجرہ میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ عملہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔