2 موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2زخمی
حادثہ خان دا چک کے قریب پیش آیا، زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل
کمالیہ (نمائندہ دنیا) دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو خان دا چک، پی ایس او پمپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔حادثے کے نتیجے میں 34 سالہ نعیم اکبر سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جبکہ 46 سالہ محمد ناصر اور 25 سالہ ابوبکر زخمی ہوگئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ منتقل کر دیا۔ جاں بحق شخص کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھی اطلاع دے دی گئی۔