کبوتروں کی اڑان پر جوا کھیلنے والے 7افراد گرفتار

 کبوتروں کی اڑان پر جوا کھیلنے والے 7افراد گرفتار

ملزموں کے قبضے سے نقدی، موبائل فون، کبوتر اور دیگر سامان برآمد

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کبوتروں کی اڑان پر جوا کھیلنے والے سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر کبوتروں کی اڑان پر جوا کھیل رہے تھے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے نقدی، موبائل فون، کبوتر اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں