بیوہ خاتون اور بچوں پر تشدد کرنے والے 2ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)بیوہ خاتون اور اس کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں ملزم سلطان اور اس کے دیگر ساتھیوں نے بیوہ خاتون ممتاز بی بی اور اس کے بچوں کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران ملزموں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ تھانہ رضا آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزموں سلطان اور سہیل کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔