کمشنر مسرت جبیں سے نئے ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی ملاقات

 کمشنر مسرت جبیں سے نئے ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی ملاقات

عوامی خدمت، شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے :کمشنرکی گفتگو

 فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر مسرت جبیں سے نو تعینات ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود، گڈ گورننس اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر مسرت جبیں نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے اعلیٰ معیار، شفافیت، میرٹ اور بہترین انتظامی روایات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی، شہری مسائل کے بروقت حل، ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ باہمی تعاون سے کام جاری رکھے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے یقین دلایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور پالیسیوں پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی، عوامی بہبود، بنیادی شہری سہولیات کی بہتری، شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ اور سرکاری خدمات کی مؤثر فراہمی ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) کے حصول کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ اور ٹیم ورک کو فروغ دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں