نوسر بازوں نے ضعیف العمر خاتون سے سونے کی بالیاں ہتھیا لیں

نوسر بازوں نے ضعیف العمر خاتون  سے سونے کی بالیاں ہتھیا لیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے ضعیف العمر خاتون سے سونے کی بالیاں ہتھیا لیں۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں غلام رسول نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی بوڑھی والدہ گھر کے باہر موجود تھیں کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملز موں نے انہیں باتوں میں الجھا کر مفت پالش کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی بالیاں ہتھیالیں اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں