سابقہ رنجش ،گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد ،فائرنگ
عبدالغفار اپنے گھر پر مو جو د تھا ، مسلح افراد نے دھاوا بول دیا ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ شدید فائرنگ کر دی۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں عبدالغفار نامی شہری اپنی فیملی کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مبینہ طور پر مسلح ملز موں نے گن پوائنٹ پر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر افراد کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جبکہ اس دوران شدید فائرنگ کر دی گئی۔ جس سے اہلخانہ خوش قسمتی محفوظ رہے ۔ تاہم مرکزی دروازے اور دیگر سامان کو گولیاں لگنے کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔