پراپرٹی کی خرید و فروخت شہری سے لاکھوں کا فراڈ

پراپرٹی کی خرید و فروخت شہری سے لاکھوں کا فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم شاہد اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے بوگس اور جعلی دستاویزات تیار کرکے فراہم کر دیئے اور اس کے بدلے میں بھاری مالیت کی رقم وہ اصول کرتے ہوئے خوردبرد کر لی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں