واسا کے نئے بلنگ سسٹم پربریفنگ، شہریوں کے تعاون کی اپیل

واسا کے نئے بلنگ سسٹم پربریفنگ، شہریوں کے تعاون کی اپیل

بلوں سے متعلق مسائل پر شکایات کا ازالہ 24 گھنٹوں میں ہو گا : الطاف حسین

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)واسا چنیوٹ کی بلنگ مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں واسا کے ڈائریکٹر ریونیو الطاف حسین اور میڈیا کوآرڈینیٹر علی زین نور نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری اور جوائنٹ سیکرٹری طلحہ شبیر کو نئے بلنگ نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران واسا چنیوٹ کے نئے بلنگ سسٹم، بلوں کی تقسیم اور بلنگ کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چودھری نے نئے بلنگ نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا اور شہریوں، صحافی برادری اور تاجروں تک اس حوالے سے آگاہی پہنچانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی۔ڈائریکٹر ریونیو واسا چنیوٹ الطاف حسین نے بتایا کہ شہریوں کو گزشتہ دو ماہ کے بل فراہم کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوں سے متعلق کسی بھی قسم کا تکنیکی مسئلہ درپیش ہو تو شہری واسا سے رابطہ کریں، شکایات کا ازالہ 24 گھنٹوں کے اندر یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں