جامعہ محمدی شریف میں وکلاکیلئے قانونِ آگاہی کورس

جامعہ محمدی شریف میں وکلاکیلئے قانونِ آگاہی کورس

بھوانہ، لالیاں اور چنیوٹ بار ایسوسی ایشنز سے تعلق رکھنے والے 50 وکلا کی شرکت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جامعہ محمدی شریف میں شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام وکلاء کے لیے ایک روزہ \"قانونِ آگاہی کورس\" کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیل بھوانہ، لالیاں اور چنیوٹ بار ایسوسی ایشنز سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد وکلا نے شرکت کی۔تقریب میں ممبر پنجاب بار کونسل ملک غلام عباس نسوانہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ شریعہ اکیڈمی اسلام آباد کے ممتاز اسکالرز نے شرکا کو اسلامی اصولِ قانون، شریعت کے مختلف پہلوؤں، فقہی مسائل اور عصر حاضر کے قانونی چیلنجز سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

تقریب کے آغاز پر صدر جامعہ محمدی شریف صاحبزادہ محمد قمر الحق نے مہمانوں اور وکلاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کورس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام قانونی برادری کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ شرعی رہنمائی فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مہمانِ خصوصی ملک غلام عباس نسوانہ نے اپنے خطاب میں جامعہ محمدی شریف کی اس علمی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی پیشہ ورانہ اور شرعی تربیت کے لیے اس نوعیت کے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں، جو قانونی شعبے سے وابستہ افراد کی استعداد کار بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں