ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے 2 مریضوں کو خون فراہم

ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے 2 مریضوں کو خون فراہم

شہری پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے استفادہ کر سکتے : ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر قائم ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ایمرجنسی مریضوں کو خون کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے تحت چنیوٹ میں دو مریضوں کو بروقت خون فراہم کیا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس ہیلپ لائن 15 پر ٹی ایچ کیو اسپتال لالیاں میں زیر علاج ایک مریض کے لیے بی پازیٹو خون کی فوری ضرورت کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ڈرائیور کانسٹیبل محمد آصف نے خون کا عطیہ دے کر مریض کی مدد کی۔

اسی طرح ڈی ایچ کیو اسپتال سے موصول ہونے والی ایک اور ایمرجنسی کال پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کے اہلکار شرجیل نے خون عطیہ کیا، جس سے مریض کو بروقت سہولت فراہم کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہری ہنگامی صورت حال میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے ورچوئل بلڈ بینک سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی خون کی ضرورت کی صورت میں ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 4 کا بٹن دبانے سے سیف سٹی بلڈ بینک کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں