ٹوبہ روڈ انڈر پاس منصوبے میں تاخیر پر جماعت اسلامی کا احتجاج، فوری تکمیل کا مطالبہ
گوجرہ (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام ٹوبہ روڈ انڈر پاس منصوبے میں تاخیر کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔
جس میں منصوبے کی فوری تکمیل اور شہری مسائل کے حل کا مطالبہ کیا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے کہا کہ شہر میں خوبصورتی کے نام پر غیر ضروری منصوبوں پر قومی وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں، جبکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ نہیں دی جا رہی۔