فیصل آباد میں سائیکل ریلی ، محمد فیضان نے پہلی پوزیشن لی
ریلی گٹ والا پل سے چک جھمرہ یوٹرن سے ہوتی گٹ والا انڈر پاس پر اختتام پذیر
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں 30 سے زائد سائیکلسٹوں نے شرکت کی۔ریلی کا آغاز گٹ والا پل سے ہوا اور چک جھمرہ یوٹرن سے ہوتی ہوئی گٹ والا انڈر پاس پر اختتام پذیر ہوئی۔ صدر ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد حاجی جاوید ستار نے جھنڈا لہرا کر سائیکل ریس کا افتتاح کیا۔
مقابلے میں محمد فیضان نے پہلی، نثار علی نے دوسری، محمد نعمان نے تیسری، ذیشان علی نے چوتھی، اکمل شہزاد نے پانچویں جبکہ جمشید شاہ زیب نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی محمد شیراز اشرف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے پہلے چھ سائیکلسٹوں میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔اس موقع پر محمد ثناء اللہ (ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری)، سجاد علی (فنانس سیکرٹری فیصل آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن)، اویس علی لاڈا، ڈویژنل کوچ محمد اسد جاوید، محمد احمد جاوید اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔