جڑانوالہ :موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکولوں میں صفائی مہم کا آ غاز

جڑانوالہ :موسم گرما کی تعطیلات کے  دوران سکولوں میں صفائی مہم کا آ غاز

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکولوں میں صفائی و حفاظتی مہم کا آغاز۔

چیف ایگزیکٹو فیصل اباد راؤ عبدالکریم کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل جڑانوالہ طارق محمود کی نگرانی میں موسم گرما کی تعطیلات اور مون سون کے پیشِ نظر مرکز وائز کلین لینس اینڈ سیفٹی کمپین کا آغاز کر دیا گیا۔اس مہم کا مقصد سکولوں کی عمارتوں کی حفاظت، صفائی ستھرائی، شجرکاری کے فروغ اور مون سون کے دوران ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے ۔ اس سلسلے میں سکولوں کی چھتوں، نکاسی آب کے نظام، دیواروں اور دیگر انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔مہم کے تحت سکولوں میں لگائے گئے پودوں اور درختوں کی دیکھ بھال، آبیاری اور حفاظت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ تعطیلات کے دوران شجرکاری متاثر نہ ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...