واسا کے واٹر سپلائی اور سیوریج بلوں پر شہری سراپا احتجاج
پانی کے کنکشن نہ رکھنے والی متعدد دکانوں کو بھی ہزاروں روپے کے بل بھیج د ئیے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )واسا کی جانب سے بھاری واٹر سپلائی اور سیوریج بل جاری کیے جانے پر شہریوں اور تاجروں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ متاثرین کے مطابق بغیر پانی کے کنکشن رکھنے والی متعدد دکانوں کو بھی ہزاروں روپے کے بل بھیج دیے گئے ہیں جبکہ پانی کی فراہمی بھی غیر تسلی بخش ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر اور واسا حکام سے غلط بلنگ ختم کرنے ، ناجائز بل واپس لینے اور پانی کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments