دریاؤں کے کناروں پر ڈوبنے سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم

دریاؤں کے کناروں پر ڈوبنے سے  بچاؤ کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم

چناب نگر(نامہ نگار)ڈی او ریسکیو 1122طاہرہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کی جانب سے مون سون سیزن کے دوران ممکنہ حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے نہروں اور دریاؤں کے کناروں پر ڈوبنے سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم جاری ہے ۔

 ریسکیو 1122 نے ضلعی سطح پر مختلف مقامات پر آگاہی کیمپ قائم کیے ہیں، جہاں ریسکیو اہلکار شہریوں کو پانی میں نہانے کے خطرات، احتیاطی تدابیر اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں مساجد میں لاؤڈسپیکر اور عوامی مقامات پر عوام الناس کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...