مکوآنہ : روٹی 30 روپے میں فروخت، سرکاری نرخ پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات
مکوآنہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ روٹی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد کرانے میں مبینہ طور پر ناکام ہو گئے ،
مکوآنہ اور گرد و نواح کے دیہات میں روٹی کی قیمت 30 روپے تک پہنچ گئی۔ نان بائیوں اور ہوٹل و تنور مالکان کی جانب سے مبینہ طور پر مقررہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کیے جانے سے شہری پریشان ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments