فرانس کا 2 ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان
پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے 2 ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے فرانسیسی سفارتی اہلکاروں کو واپس آنے سے روک دیا ہے۔
اس عمل سے فرانس اور ایران کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے، ایران نے فرانسیسی سفارتی اہلکاروں پر اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments