پاکستان اور مصر کا علاقائی چیلنجز کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور

نیویارک: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاکستان اور مصر نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، تعلیم، ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، علاقائی چیلنجز کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، ریجنل فریم ورک کے تحت مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور مصر نے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطہ اور تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...