ایم کیو ایم قیادت جو زبان استعمال کر رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے: شرجیل میمن
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا ایم کیوایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کہا ایم کیو ایم قیادت جو زبان استعمال کر رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم فتنہ و افراتفری، 90 کی دہائی کی سیاست چاہتی ہے، ان کی سازش ناکام بنائیں گے، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی 1990ء والی دہائی کی سیاسی راہ پر چل رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کوبھتہ خوری، بوری بند لاشیں، اغوا برائے تاوان، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ایم کیو ایم نے دی، سندھ اسمبلی صوبوں کے حوالے سے اپنا فیصلہ قرارداد کے ذریعے دے چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم فساد و فتنے کو ہوا دے کر نفرت کے بیج بونا چاہتی ہے، اردو بولنے والوں کی اکثریت خود کو سندھی سمجھتی ہے، ایم کیو ایم لسانی بنیادوں پرایک بار پھر تقسیم اور نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments