قطر کا خلیجی ممالک سے ایران سے اچھے تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ

دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو نئے سکیورٹی فریم ورک کے تحت ایران سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

نیویارک میں قطر اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کہا کہ خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے اور ذمہ داری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران خلیجی ممالک کا ہمسایہ ہے، اس لئے خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان ایسا سکیورٹی فریم ورک ہونا چاہئے جو باہمی تحفظ اور عدم جارحیت کو یقینی بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...