وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنیکی درخواست، حافظ نعیم کا انکار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جماعت اسلامی سے مارچ کچھ دن تک ملتوی کرنے کی درخواست کردی، انہوں نے کہا جماعت اسلامی سے پٹرولیم لیوی پر نتیجہ خیز گفتگو کیلئے تیار ہیں، وطن واپس پہنچتے ہی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کرکے عوام کیلئے بہتر ریلیف پیکج کا اعلان کروں گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، لیوی کے خاتمے تک احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لیوی کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، لانگ مارچ میں چند دن وقفے کے بارے میں جماعت سے مشاورت کروں گا۔
جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کیخلاف ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملتان میں جلسے سے خطاب میں کہا پٹرول پر بھتہ ٹیکس سے عوام کو نجات دی جائے، پٹرول پر لیوی جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments