نیوزی لینڈ میں کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کیلئے پائن کے جنگلات لگانے میں تیزی

ویلنٹگن: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ میں کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر زرعی زمینوں پر پائن کے جنگلات لگانے کا رجحان تیز ہو گیا ہے، جس سے روایتی مویشیوں کی فارمنگ متاثر ہو رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2017 سے اب تک 3,300 مربع کلومیٹر مویشیوں کی زمینوں کو جنگلات میں تبدیل کیا جا چکا ہے جبکہ کاربن کریڈٹس کی آمدنی کے باعث جنگلات کے سرمایہ کار زرعی زمین خریدنے میں کسانوں سے زیادہ قیمت دینے کے قابل ہو گئے ہیں۔

کسانوں اور مقامی آبادی کے مطابق اس تبدیلی سے دیہی علاقوں میں روزگار، نوجوان خاندانوں کی موجودگی اور مقامی کمیونٹی کی سرگرمیاں کم ہو رہی ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ جنگلات کاربن اخراج کم کرنے کے موسمیاتی منصوبے کا اہم حصہ ہیں، ناقدین کا مؤقف ہے کہ کاربن کریڈٹس پر زیادہ انحصار صنعتوں کو براہ راست اخراج کم کرنے کے بجائے کریڈٹس خریدنے کی طرف لے جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...