ٹوبہ :دارالعلوم عیدگاہ میں سول ڈیفنس کی تربیتی ورکشاپ

ٹوبہ :دارالعلوم عیدگاہ میں سول  ڈیفنس کی تربیتی ورکشاپ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول ڈیفنس افسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی دارالعلوم عیدگاہ میں ادارے کے عملے اور حفظ قرآن کے طلبہ کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 ورکشاپ کے دوران شرکا کو پنجاب سول ڈیفنس رضاکار فورس میں وارڈن کی حیثیت سے رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔جبکہ ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے کے بنیادی طریقوں کے حوالے سے عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔شرکا کو ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر ردعمل، انسانی جانوں کے تحفظ، ابتدائی طبی امداد، حفاظتی اقدامات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر مختلف عملی مشقوں کے ذریعے شرکا کو ہنگامی صورتحال میں پراعتماد انداز میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تربیت بھی فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...