ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
چک نمبر 293 گ ب کی اضافی آبادی کارہائشی تنویرموقع پرہی دم توڑگیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر 293 گ ب (شیروں) کی اضافی آبادی کا رہائشی نوجوان تنویر گاؤں کے قریب ٹیوب ویل پر نہانے کے لیے گیا، جہاں نہانے کے دوران اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کی اچانک وفات کی خبر پر علاقے میں سوگ کی فضا پیدا ہو گئی۔ متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments