چناب نگر:اے سی کاعید میلاد النبیؐ جلوس کے روٹ کا معائنہ
صفائی ستھرائی، سڑکوں ،روشنی وغیرہ کامعائنہ ،بروقت انتظامات کاحکم
چناب نگر (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے چناب نگر میں جلوس کے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چناب نگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی ہمواری، سکیورٹی، روشنی، پینے کے پانی، طبی امداد اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جلوس کی گزرگاہ میں رکاوٹ بننے والے مقامات اور ممکنہ مسائل کا بھی معائنہ کیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ جلوس کو پرامن اور منظم انداز میں گزارنے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے یقین دہانی کرائی کہ روٹ کی صفائی، روشنی اور دیگر انتظامات جلوس سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments