ٹوبہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں سے محروم

ٹوبہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈیلی  ویجز ملازمین تنخواہوں سے محروم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صفائی کے عملے سمیت دیگر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو مبینہ طور پر گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے ،

جس کے باعث ملازمین اور ان کے خاندان شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے کہ کئی ماہ تک مسلسل کام لینے کے باوجود انہیں محنت کی اجرت ادا نہیں کی جا رہی، جس سے گھریلو اخراجات، بچوں کی تعلیم، یوٹیلیٹی بلز اور دیگر ضروریات پوری کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سیکرٹری صحت پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کے دوران ایک خاتون صفائی ورکر نے بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھایا تھا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کی جانب سے شکایت کیے جانے کے بعد اب اسے مبینہ طور پر ملازمت سے فارغ کیے جانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے ، جس پر دیگر یومیہ اجرت والے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر چار ماہ کی زیر التوا تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں تاکہ وہ اپنے گھریلو اخراجات پورے کرسکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...