سمندری : جشن میلاد النبیؐ کی تیاریاں شروع، شہر کو خوب سجایا جائے گا

سمندری : جشن میلاد النبیؐ کی تیاریاں  شروع، شہر کو خوب سجایا جائے گا

سمندری (نمائندہ دنیا) جشن میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ شایان شان اور مذہبی جوش و جذبے سے منانے کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے شہر کو برقی قمقموں، سبز جھنڈیوں اور دیگر آرائشی سامان سے سجانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، جبکہ مختلف مقامات پر خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج نے کہا کہ جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اس مرتبہ مساجد اور مدارس کو بھی سرکاری طور پر سجایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت و عقیدت ہمارا ایمان ہے ، اس لیے جشن میلاد النبی ﷺ کے تمام پروگرام مذہبی عقیدت، احترام اور شایان شان انداز میں منعقد کیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...