مریم نواز کی ترقیاتی پالیسیوں پرتنقید کرنیولے انکی تقلیدکریں:میاں عبدالمنان
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر تنقید کرنے والوں کو صوبے کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کے اقدامات کی تقلید کرنی چاہیے ۔
وہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو عوامی مشکلات کا احساس ہے ۔ ان کی قیادت میں پنجاب حکومت کی اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت لاکھوں بے گھر خاندان گھروں میں مقیم ہو چکے ہیں۔ سفری سہولت کے لیے کئی شہروں میں گرین بسیں چل رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments