نئے صوبوں کیلئے پارلیمانی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری : چودھری شفیق گجر

نئے صوبوں کیلئے پارلیمانی  جماعتوں میں اتفاق رائے  ضروری : چودھری شفیق گجر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ اگر نئے صوبے بنانے کی ضرورت ہے تو تمام پارلیمانی جماعتوں میں اتفاق رائے بھی ضروری ہے ،

مگر بعض جماعتیں نئے صوبوں میں اختیارات کی تقسیم سے پریشان ہیں، اسلئے سب کا متحد ہونا سوالیہ نشان ہے۔ نئے صوبوں کے قیام سے عوام کی مشکلات کم ہوں گی اور حکمرانی بھی تقسیم ہوگی۔ صوبے صرف بات کرنے اور پوڈکاسٹ سے نہیں بن سکتے ، وفاقی حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس بلا کر اتفاق رائے سے فیصلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے ملنا مشکل ہے ، نئے صوبے بننے سے عوام کی حکمرانوں اور اعلیٰ بیوروکریسی تک رسائی آسان ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...