گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد ملزمان کے خلاف مقدمہ

گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد  ملزمان کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ جھمرہ کے علاقے واپڈا سٹی میں ملزمان نے مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوکر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

مسرت اقبال نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ ملزمان زبردستی داخل ہوگئے اور انہیں قابو کرکے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...