سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوکر ویڈیو بنانیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں مبینہ طور پر سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوکر بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے کارپوریشن کی خاتون افسر کی رہائش گاہ میں داخل ہوکر مبینہ طور پر بغیر اجازت ویڈیو ریکارڈ کی اور سرکاری اہلکاروں کو محکمانہ امور کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments