ساندل بار :اندھے قتل کا سراغ مل گیا، مرکزی ملزمہ گرفتار

ساندل بار :اندھے قتل کا سراغ مل گیا، مرکزی ملزمہ گرفتار

فضا نے ساتھی کے ہمراہ کامران کو فائرنگ کرکے مارااورلاش نہرمیں پھینک دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر واقعے میں ملوث مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں ملزمہ فضاء نے مقتول کامران کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے ۔ دوران تعلقات دونوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی۔ رنجش کی بنا پر ملزمہ نے ساتھی کے ہمراہ کامران کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان نے قتل کے بعد حقائق چھپانے کے لیے لاش نہر میں پھینک دی۔ تھانہ ساندل بار پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ لگاتے ہوئے ملزمہ فضاء کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...