جڑانوالہ کے 27 پارکس کی دیکھ بھال کیلئے صرف 7 مالی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ کو باغوں کا شہر کہا جاتا ہے ، تاہم میونسپل کمیٹی کی حدود میں موجود چھوٹے بڑے 27 پارکس کی دیکھ بھال کے لیے صرف 7 مالی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
کئی سال سے مالیوں کی نئی بھرتی نہ ہونے کے باعث پارکس کی مناسب دیکھ بھال میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے پارکس کی بہتری اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے بھی جاری ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کے بہتر نتائج اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے مالیوں سمیت متعلقہ عملے میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ شہریوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جڑانوالہ کے پارکس اور گرین بیلٹس کی بہتر دیکھ بھال کے لیے فوری طور پر اضافی عملہ فراہم کیا جائے تاکہ شہر کو حقیقی معنوں میں سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments